In stock
ایرانی زعفران
₨650.00
1 gram
Description
زعفران کے فوائد
زعفران بے شمار فوائد کی حامل ایسی پر اثر اور غیر معمولی بوٹی ہے جسے سینکڑوں سالوں سے مختلف طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ بوٹی گرم اور خشک مزاج کی حامل ہوتی ہے زعفران کو کیسر اور سیفران بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بہت زیادہ طبی فوائد کی حامل ہے کیوں کہ زعفران میں وٹامن اے، سی، میگنیشیم، پوٹاشیم، سیلینیئم، زنک، اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ اس بوٹی کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ تھوڑا سا تلخ ہوتا ہے، لیکن اس میں بہت زیادہ خوشبو ہوتی ہے۔
اس کا استعمال نہ صرف کھانوں کو خوشبودار اور لذیذ بناتا ہے بلکہ اس کو کپڑے رنگنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔
زعفران کا طریقہ استعمال
زعفران کو ہر روز تیس ملی گرام سے لے کر دو سو پچاس ملی گرام تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات اس کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے کچھ نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہوتا ہے کہ اسے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جائے۔ اسے استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے کھانوں میں شامل کر کے ان کو مزید ذائقے دار بنا لیا جائے۔ تاہم اس کو اور بھی بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ زعفران کو دودھ میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں چٹکی بھر زعفران شامل کر کے مکس کرنے کے بعد پی لیں۔ زعفران ملے دودھ کو باقاعدگی سے استعمال کریں
زعفران کھانے کے طبی فوائد
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپو
وزن میں کمی
بے خوابی سے نجات
نظر میں بہتری
غذائی ماہرین کے مطابق زعفران کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بڑھاپے میں لاحق ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں
موسمی بیماریوں سے بچاؤ
سردیوں میں کثرت سے لاحق ہونے والے نزلہ و زکام کے خطرات کو کم کرنے میں بھی یہ بوٹی اہم کردار ادا کرتی ہے،
جگر کی حفاظت
زعفران میں پائے جانے والے بائیو مالیکیول اور کروسین جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہیں۔
اعصابی نظام کی مضبوطی




