In stock
گلگتی کیلاؤ
₨2,800.00
1 kilo
Description
السلام علیکم
مثل مشہور ہے کہ بدنصیب ہے وہ بُڈھّا جس نے کیلاؤ کھایا پھر بھی بڈھا ہی رہا- ایک اور مثل مشہور ہے کہ بدنصیب ہے وہ پروفیسر جس نے کیلاؤ کھایا پھر بھی غائب دماغ ہی رہا-
کیلاؤ اخروٹ کی گری یعنی مغز کو دھاگے میں پرو کر انگور کے شیرے میں ڈبو کر تیار کیا جاتا ہے- اخروٹ کی پھیکاس انگور کی کھٹاس اور شیرے کی مٹھاس اسے سہہ ذائقہ بنا دیتی ہے- یوں لذّت کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول نیچے آتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض اٹھ جاتا ہے-
کیلاؤ ایک مقوی غذا ہے۔ مثل مشہور است کہ نیک اولاد اپنے بزرگوں کو کیلاؤ کھلا کر تادیر جوان و توانا رکھتی ہے تا کہ ذمہ داریوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے-
حکماء کے نزدیک اخروٹ بذات خود کولیسٹرول کے علاج کے لئے ایک کرشماتی حیثیت رکھتا ہے۔ اخروٹ کی گری انسانی دماغ سے مشابہ ہونے کی وجہ سے مقوّی مغز ہے- مثل مشہور ہے کہ اگر صبح کا کھایا شام کو بھول جائے تو بندے کو کیلاؤ کھانا چاہیے-
انگور کے طبی و غذائی فوائد سے کون واقف نہیں۔ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے- قوّتِ مدافوت بڑھاتا ہے اور جلد کو تندرست رکھتا ہے-اخروٹ اور انگور کا یہ آمیزہ انتہائ فوائد کا حامل ھے۔ موسم سرما کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ مزید اس میں حسب ذائقہ شہد کا استمال بھی کیا جاتا ہے یوں اخروٹ گری انگور کا رس کا شہد سے تیار کردہ کیلاو آپ کو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے
قیمت 1 کلو گرام 2800 بمع فری delivery ال پ




